امام حسینؓ کی شہادت نے اسلام کو نئی زندگی دی،غفور علی بھٹی

  امام حسینؓ کی شہادت نے اسلام کو نئی زندگی دی،غفور علی بھٹی

  

   چوہنگ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنما حاجی غفور علی بھٹی نے محرم کے حوالے سے اپنے بیان میں کہا ہے کہ شہید کربلا نواسہ رسول خاتم النبین محمد مصطفی ؐکی کربلا میں قربانی نے اسلام کو ایک نئی زندگی اور روح دی جو آج 14سو سال گزر جانے کے باوجود  مسلمانان عالم کے دلوں میں اس طرح سے زندہ وجاوید ہیں جس طرح ہم اپنی روزمرہ زندگی میں اپنے اپنوں کے ساتھ ہوتے ہیں حق گوئی اور بے باکی کی جو مثال آپ قائم کر دئیے ہیں وہ اس رہتی دنیا میں ان کے بعد نہ کوئی قائم کرنے والا نہ پیدا ہوا ہے نہ ہو سکے گا نواسہ رسول امام حسین ؓنے نیزوں کی بوچھاڑ اور تلواروں کی جھنکار کے باوجود اس فرض کو قضا نہیں ہونے دیا جان کی قربانی پر فرض کو اولیت دے کر دنیائے انسانیت کے سامنے احکامات رب تعالیٰ کی پیروی کرتے ہوئے اپنی جان کی قربانی دے کر یہ ثابت کر دیا کہ نماز مسلمان پر کسی بھی حالت میں معاف نہیں ہے 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -