محرم الحرام ہمیں باہمی اخوت و رواداری کا درس دیتا ہے: مرزا سعید اکبر

محرم الحرام ہمیں باہمی اخوت و رواداری کا درس دیتا ہے: مرزا سعید اکبر

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق ممبر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ مرزا سعید اکبر بیگ نے کہا ہے کہ محرم الحرام ہمیں باہمی رواداری، اخوت و محبت اور اتحاد و اتفاق کا درس دیتا ہے ایک دوسرے سے احترام کا جذبہ برقرار رکھنا چاہیے، واقعہ کربلا تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ ہے  اسلام امن محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ہر مسلمان کو محرم الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کیلئے کردار ادا کرنا چاہیے فرقہ واریت ہمارے لیے زہر قاتل ہے اس کا مقابلہ اتحاد سے کیا جاسکتا ہے کوئی بھی دشمن ہمارے اس قومی اتحاد، یکجہتی اور بھائی چارے کو پارہ پارہ کرنے کے اپنے مذموم عزائم میں کامیاب نہیں ہوسکتا،اپنے ایک بیان میں مرزا سعید اکبر بیگ نے کہا کہ ہرسال عاشورہ کے موقع پر نہ صرف ملک کے بیرونی دشمن بلکہ اندرون ملک بھی انتہاپسند عناصر مذہب اور فرقے کانام پر تفرقہ بازی کو ہوا دے کردہشت گردی کی کارروائیوں کے ذریعے دنیابھر میں اسلام اور پاکستان کا تشخص مجروح کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔جن کا سدباب کرنے کیلئے تمام سیاسی قوتوں پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل ضروری ہے جو اتفاق رائے سے مربوط کشمیر پالیسی مرتب کرے۔

 تاکہ مقبوضہ کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کی بھرپور مدد کی جاسکے، انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں قربانی و ایثار کا درس دیتا ہے شہدائے کربلا کی عظیم قربانی نے دین اسلام کو ایک نئی روح بخشی ہے یہ وہ عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے جان ومال اور اولاد کو رضائے الٰہی کی خاطر قربان کردیا موجودہ دور میں فلسفہ حسینی پر عمل پیرا ہونے کی اشد ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ حق و باطل کی جنگ میں فتح حسینیت کی ہوئی ہے جو قیامت تک کے یزیدوں کیلئے ایک سبق ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -