ملک کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عبدالقادر شاہین

ملک کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہو سکتا،عبدالقادر شاہین

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور(سٹی رپورٹر)پیپلز پارٹی کی فیڈرل کونسل کے رکن و چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادرشاہین نے ملکی سنگین صورتحال اور موجودہ حکومت کی انتقامی پالیسیوں پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کی بدقسمتی ہے کہ آج حکومت میں وہ لوگ شامل ہیں جو ماضی میں بوٹ پالش کرتے رہے یا درباریوں کی طرح گاڑیوں کے دروازئے کھولتے رہے ہیں ان لوٹوں کا احتساب کون کرئے گا۔

انہوں نے کہا کہ غیر سنجیدہ حکمرانوں نے ملک کوبحرانوں میں پھنسا دیا ملک تاریخ کے نازک ترین موڑ اور حالت جنگ میں ہے جو کسی نئے تجربے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔


حکومت کے پاس کو?ی ویڑن نہیں صرف مخالفین کو جیلوں میں بند کرکے ملک چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔انتقامی سیاست نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ہے۔یوٹرن حکمرانوں کا ہر وعدہ جھوٹا اور جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ریاست مدینہ کی بات کرنے والوں نے وطن عزیز کو کوفہ میں بدلنے پر توانیاں صرف کی ہیں۔
عبدالقادرشاھین نے مزید کہا کہ آج حکمرانوں کی خارجہ پالیسی بہتر ہوتی تو بین الاقوامی قوتیں ہمار?ے ساتھ کھڑی ہوتیں ہزاروں نہتے کشمیریوں کی گرفتاریوں پر تشویش ہے دنیا کشمیر کی صورتحال کا نوٹس لے۔ دنیا آخری کشمیری کے خاتمہ کے انتظار کے بجا?ے انکی پکار سننے۔پیپلز پارٹی کشمیر پر کسی سود?ے بازی کو قبول نہیں کر?ے گی۔ہم کشمیر کا مقدمہ بھٹو شہید کے فلسفہ اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق لڑیں گے۔