امن قائم کرنے کیلئے اسوہ شبیری پر عمل پیراہونا ہو گا،شاہد نذیر

امن قائم کرنے کیلئے اسوہ شبیری پر عمل پیراہونا ہو گا،شاہد نذیر

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)صدر منٹگمری روڈ شاہد نذیر نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ  اور ان کے رفقاء کی قربانیوں کی وجہ سے اسلام آ ج زندہ ہے دین اسلام کی سر بلندی کے لئے نواسہء رسول اور ان کے رفقاء کی شہادتیں ایسی زندہ مثالیں ہیں جنہیں تا قیامت یاد رکھا جائیگا اسوہء شبیری پر عمل پیرا ہو کر  ہم معاشرے میں امن قائم کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ علماء کرام معاشرے میں امن و آ تشی اور بھارے چارے کی فضاء کو پروان چڑھانے کے لئے مرکزی کر دار ادا کریں۔

اور پوری دنیا کو امن کا پیغام دیں انہوں نے کہا کہ اسلام ہمیں روا داری کا درس دیتا ہے اور محرم ہمیں ہمدردی صبر اور ایثار کا سبق دیتا ہے واقع کربلا ہمیں صبرو تحمل اور برباری کا درس دیتا ہے۔ شاہد نذیر نے کہا کہ محرم الحرام کے موقع پر ایک دوسرے کے عقیدے کا احترام کریں اور بھائی چارے کی فضاء قائم کریں 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -