محرم الحرام سچ پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے،شاہ رخ جمال

محرم الحرام سچ پر ڈٹے رہنے کا درس دیتا ہے،شاہ رخ جمال

  

لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئرمرکزی رہنماء

  شاہ رخ جمال بٹ نے کہاکہ امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں نے کربلا میں بہادری کی شاندار مثال دی، شہداء  کربلا نے اپنی جانوں کی قربانیاں دے کر اسلام کی آبیاری کی، امت مسلمہ شہداء  کربلا کی قربانیوں کو اپنی زندگیوں میں مشعل راہ بنائیں، محرم الحرام حق اور سچ پر چلنے اور باطل کے آگے سر نہ جھکانے کاسبق دیتا ہے، ہم سب کو فلفسہ شہادت کو اپنی زندگیوں میں اپنانے کی ضرورت ہے، اسی عمل سے ہم دنیا و آخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں، امت مسلمہ کو آج اتحاد کی اشد ضرورت ہے تب ہی وہ اسلام دشمن قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرسکتے ہیں۔ 

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -