عوام محر م میں بھائی چارے  کی فضا کو برقرار کھیں،تنویر میو

عوام محر م میں بھائی چارے  کی فضا کو برقرار کھیں،تنویر میو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماء تنو یر خان میو نے محرم الحرام شہادتوں، حق گوئی اور باطل قوتوں کے خلاف ڈٹ جانے کا درس دیتاہے جس پر عمل کرنے سے ہی انسانوں کی بقاء  و سلامتی اور اقوام عالم میں اتحاد یگانگت کا جذبہ زندہ رہ سکتا ہے،محرم الحرام ہمیں اخوت، بھائی چارے اور سبق کا درس دیتا ہے، امام حسین نے جولازوال قربانیاں دیں وہ تاقیامت مسلمانوں کے لئے مشعل راہ رہیں گی، انہوں نے کہاکہ محرم الحرام میں عوام بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھیں اور امن دشمن عناصر پر کڑی نظر رکھیں۔