باطل نظام سے ٹکرا جانے کا نام حسینیت ہے،اشرفآصف جلالی

باطل نظام سے ٹکرا جانے کا نام حسینیت ہے،اشرفآصف جلالی

  

   لاہور (سٹی رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے اسیر سربراہ اور تحریک صراط مستقیم کے بانی ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ سید الشہداء  حضرت سیدنا اما م حسین ؓ نے قیامت تک کے لیے کربلا کو حق کا استعارہ بنا دیا۔ حق کی خاطر ڈٹ جانان حسینیت ہے۔ ہم نے حسینیت کا سبق حضرت حافظ الحدیث  سے پڑھا ہے۔ محبت اہل بیتؓ ہمارا ایمان ہے۔ ہم محبت اہل بیت ؓکے فضائل کے ساتھ اس کی شرائط پر بھی یقین رکھتے ہیں۔اہل بیت کی محبت بہت بڑی سعادت ہے جو رب منتخب بندوں کو عطا کرتا ہے۔حق کی خاطر باطل نظام سے ٹکرا جانے کا نام حسینیت ہے۔حضرت سیدنا امام حسینؓ نے یزیدی نظام کی خرابیوں کا سب سے پہلے ادراک کیا۔

اور سب سے پہلے یزید مفاسد کے مقابلے میں ڈٹ گے۔امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی تمام جدوجہد ذاتی اقتدار کیلئے نہیں تھی مگر دین نبی ؐ کو اقتدار میں لانا چاہتے تھے۔ آپ نے میدان کربلا میں ایسی شاندار کامیابی حاصل کی کہ قیامت تک بدی کے مقابلے میں آنے والی قوت کو حسینیت کہا جائے گا۔عصر حاضر کی طاغوتی طاقتوں کا مقابلہ حسینیت ہی سے ہی کیا جاسکتاہے۔پاکستان کے مذہبی معاملات میں غیر ملکی مداخلت ہر گز برداشت نہیں کی جاسکتی۔یزیدی قوتیں بھیس بدل بدل کر گلشن اسلام پر حملہ آور ہو رہی ہیں جبکہ حکمران خواب خرگوش میں مست ہیں۔ ہم اہل سنت کے عقائد پر آخری سانس تک پہرا دیں گے۔ پوری دنیا کے علماء  کا حق کی حمایت میں کھڑے ہوجانا اہل سنت کی حقانیت کی دلیل ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -