ایل ڈبلیو ایم کی جانب سے جلوسوں کے روٹ کی خصوصی صفائی

ایل ڈبلیو ایم کی جانب سے جلوسوں کے روٹ کی خصوصی صفائی

  

لاہور (سٹی رپورٹر) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے یوم عاشور کے حوالے سے شہر کی 110امام بارگاہوں، 5 مرکزی مجالس جبکہ 5 ہزار دیگر مجالس کے روٹس پر صفائی کے خصوصی اقدامات کئے گئے۔ ادارے کے 600  سے زائد ورکرز  9 محرم الحرام کے دوران ڈیوٹی پر معمور رہے اور صفائی آپریشن کو کامیاب بنایا۔ ادارے کی جانب سے اضافی مشینرے اور کنٹینرز اور ویسٹ بیگز کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا۔ مزید یوم عاشور سے قبل شہریوں کی سہولت کے لیے تمام امام بارگاہوں اور مذہبی مجالس کے روٹس کی خصوصی دھلائی کی گئی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -