اما م حسین ؓ حق،سچ اور بہادری کی روشن مثال ہیں،جاوید پپو

اما م حسین ؓ حق،سچ اور بہادری کی روشن مثال ہیں،جاوید پپو

  

لاہور(سٹی رپورٹر)  میدان کربلا میں اسلام کو  بچانے اور شریعت مطہرہ کا علم سر بلند کرنے کیلئے نواسہ رسول ؐ اور ان کے رفقا کی طرف سے دی جانے والی لازوال قربانی کو امت مسلمہ تا قیامت تک خراج تحسین پیش کرتی رہے گی،ان خیالات کا اظہار پی سی بی سی کے چیف آرگنائزر پپو بھائی نے کہا ہے کہ امام حسینؓحق، سچ جرات اور بہادری کی مثال کے طور پر ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔

۔ قیامت تک آنے والی نسل انسانی خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خراج تحسین پیش کرتی رہیں گی۔

 اہل بیت کا گھرانہ ہمیشہ جرات و بہادری کی عظیم مثال رہے گا۔ نسل انسانی ہمیشہ انسانی اخلاقی اقدار کی روشنی لیتی رہے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -