اے سی کینٹ کادورہ اراضی سنٹر

اے سی کینٹ کادورہ اراضی سنٹر

  

لاہور(جنرل رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے اراضی ریکارڈ سنٹر کینٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے انتظامات کا جائزہ لیا۔ٹوکن سسٹم، آن لائن سسٹم، کمپیوٹر سیکشن، زیر التوا کیسز کا جائزہ لیا گیا ۔ 20 ٹوکن کا اجراء کیا جا چکا تھا۔انہوں نے کہا کہ 20 پرچہ رجسٹری کے کیسز زیر التوا تھے، فوری حل کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنر کینٹ مرضیہ سلیم نے ایل آر او کو  زیر التوا کیسز کو حل کرنے کے لئے رفتار مزید تیز کرنے کا کہا۔انہوں نے پبلک فیڈ بیک بھی لیا۔اے سی کینٹ نے کہا کہ مجموعی طور پر فیڈ بیک تسلی بخش تھا۔ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال کی ہدایت پر اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -