امام حسین ؓ اور رفقاء نے میدان کربلا میں عظیم تاریخ رقم کی،عظمیٰ بخاری

  امام حسین ؓ اور رفقاء نے میدان کربلا میں عظیم تاریخ رقم کی،عظمیٰ بخاری

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہاکہ کربلا اللہ کی رضا پر سر تسلیم خم کرنے کا دوسرا نام ہے۔امام حسین ؓ اور ان کے رفقاء نے میدان کربلا میں عظیم تاریخ رقم کی۔امام حسین علیہ سلام کی قربانی نے سلام کو نئی زندگی بخشی۔بی بی زینب ؓ کا کربلا میں رول تمام خواتین کیلئے عملی نمونہ ہے۔جابر اور ظالم حکمران کے سامنے کلمہ حق بلند کرنا سب سے بڑا جہاد ہے۔امام حسین علیہ سلام نے ظالم حکمران کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیا ہے۔

امام حسین نے جس مقصد کیلئے قربانی دی اس مقصد کو ہمیں ہمیشہ اپنے سامنے رکھنا چاہیے۔

شہداء کربلا کی عظیم قربانی نے اسلام کے آفاقی اصولوں صبر،برداشت اور قربانی کو تاقیامت زندہ کردیا۔شہادت امام حسین حقیقت میں حق کی فتح اور جھوٹ کی شکست ہے۔اسلام زندہ ہوتا ہے ہر کربلا کے بعد۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -