حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت امام حسینؓ کی شہادت امن کا پیغام ہے،علامہ ممتاز

حضرت عمر فاروقؓ اور حضرت امام حسینؓ کی شہادت امن کا پیغام ہے،علامہ ممتاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
   لاہور (پ ر)ورلڈپاسبان ختم نبوت کے امیرپیرسلمان ناظم اعلیٰ علامہ محمدممتازاعوان و دیگر رہنما مولانا محمد الیاس چنیوٹی (ایم پی اے)،حافظ نعمان حامد،قاری محمدحنیف حقانی،مولانامحمداسلم ندیم،قاری محمدمنسوب رحیمی اورپیرطارق محمودنقشبندی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہاہے کہ مسلمانوں کے خلیفہ دوم  سیدنا عمرفاروقؓاورنواسہ رسولؐ سیدناامام حسین ؓ کی شہادت  سر اسرامن کاپیغام ہیں جنہیں اپناکرپوری دنیاکوامن کاگہوارہ بنایاجاسکتاہے کیونکہ انکی عظیم تعلیمات منارہ نوراورپوری دنیاکے مسلمانوں کیلئے ہدایات کاسرچشمہ ہیں۔

آج ہم مسلمان محرم الحرام کے مقدس مہینے میں انکی تعلیمات کواپناکرامن وسلامتی اتحادویکجہتی اوربھائی چارے کی فضاکوزیادہ سے زیادہ فروغدیں اسی میں ہی ہماری تمام ترکامیابی وکامرانی کارازمضمرہے۔