ایل ڈبلیو ایم سی شعبہ انفورسمنٹ کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلافمتحرک

ایل ڈبلیو ایم سی شعبہ انفورسمنٹ کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کے خلافمتحرک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(پ ر)ایل ڈبلیو ایم سی کا شعبہ انفورسمنٹ شہر میں غیر قانونی طور پر کچرا پھیلانے والوں کے خلاف متحرک ہے۔ انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر شہر کے بیشتر علاقوں کا دورہ کیا جاتا ہے اور غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھیلانے والوں کو وارننگ اور چالان جا ری کئے جاتے ہیں۔اسی حوالے سے ایل ڈی اے کو چالان کیا گیا۔چالان ایل ڈی  اے پلازہ جوہر ٹاؤن کے گردو نواح میں کچرے کی غیر قانونی ڈمپنگ پر جاری کیا گیا۔ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ شہریوں کو گندگی اور تعفن سے پاک موحول فراہم کرنا محکمے کی اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے شہر میں صفائی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔۔ انفورسمنٹ ونگ شہر میں غیر قانونی طور پر کوڑا کرکٹ پھینکنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رکھے گا۔

صفائی کے معاملہ میں کسی قسم کی غفلت بر داشت نہیں کی جائے گی۔محکمہ صفائی کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل درآمد کر رہا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ شہر میں صفائی قائم رکھنا ادارے کے ساتھ ساتھ شہریوں کی بھی ذمہ داری ہے۔ شہری کوڑے کرکٹ کو غیر قانونی طور پر پھینکنے سے گریز کریں۔شکایات کی صورت میں شہری ایل ڈبلیو ایم ای کی ہیلپ لائن 1139 اور کلین لاہور ایپ کا استعمال کریں۔