امت مسلمہ حسینی فکر کو اپنے لئے مشعل را ہ بنائے،اعجاز چوہدری
لاہور (سٹی رپورٹر) تحریک انصاف سنٹر ل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ کربلا میں امام حسین اور ان کے ساتھی شہداء کی قربانیا ں اسلام کاروشن باب ہیں، امت مسلمہ حسینی فکر کو اپنے لئے مشعل را ہ بنائیں محرم الحرام میں عوام ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کا ثبوت دیں، انہوں نے کہاکہ محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس میں ماسک پہنیں اور حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں، خاتم النبیین نے فرمایا کہ جس نے حسن اور حسین سے محبت کی در حقیقت مجھ سے محبت کی، اسلام امن،سلامتی اور بھائی چارے کادرس دیتا ہے، امام حسین تعلیمات عالمی انسانیت کے لئے مشعل راہ ہے، یوم عاشور حق کی خاطر سب کچھ قربان کردینے کا پیغام دیتا ہے، امام حسین نے جان کی قربانی دے کر باطل عقائد کو نشان عبرت بناد یا۔