پی ٹی آئی کرپٹ مافیا کے دباؤ میں نہیں آئیگی،رانا عبدالسمیع

پی ٹی آئی کرپٹ مافیا کے دباؤ میں نہیں آئیگی،رانا عبدالسمیع

  

 لاہور(پ ر)تحریک انصاف کے رہنماء رانا عبدالسمیع نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت کسی کرپٹ مافیا کے دباؤ میں نہیں آئے گی، سینٹ کے اجلاس میں اپوزیشن کی منافقت قوم کے سامنے عیاں ہو چکی ہے، شہبازشریف کو اپنی لوٹ مار کا حساب دینا پڑے گا،  کرپٹ اپوزیشن کے فسادی، بربادی اور انتشار پسند ٹولے کے مقدر میں رونا دھونا لکھا جا چکا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ لٹ مار بریگیڈ نے اپنے دورحکومت میں کرپشن کے عالمی ریکارڈ قائم کئے۔

، کرپٹ اپوزیشن کے جھانسے میں عوام اب نہیں آئیں گے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ قوم کا وقت ضائع کرنے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے کردار ادا کریں  

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -