فلسفہ شہادت اپنی زندگیوں میں اپنانے کی اشد ضرورت ہے،کامران عباس

فلسفہ شہادت اپنی زندگیوں میں اپنانے کی اشد ضرورت ہے،کامران عباس

  

لاہور (پ ر)پنجاب حکومت کی میڈیا سٹریٹیجی کمیٹی کے کوآرڈینیٹر چوہدری کامران عباس نے کہاکہ فلسفہ شہادت کو اپنی زندگیوں کو اپنانے آج اشد ضرورت ہے، واقعہ کربلا عظمت اسلام کی روشن مثال ہے، واقعہ کربلا حق و باطل کے درمیان معرکہ تھا، شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں کو قیادت تک زندہ کردیا۔

، شہداء کربلا سے صبر، محبت اور قربانی کا درس ملتا ہے،امام حسین کی شہادت سے اسلام کو نئی زندگی ملی، ہم شہداء کربلا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، محرم الحرام کے اجتماعات اور جلوسوں میں امن دشمن عناصر پر عوام کڑی نظر رکھیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -