ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ 

  ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ 

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)ڈی آئی جی آپریشنز لاہور اشفاق خان نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی، دربار داتا علی ہجویریؒ، پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ،شادمان سمیت شہر کے دیگر مقامات کا دورہ کیا۔ انہوں نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نویں محرم الحرام کی جلوسوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے کہا کہ ہمارے لئے تمام مجالس اور عزاداری جلوسوں کی سکیورٹی انتہائی اہم ہے۔ نویں محرم کی مناسبت سے شہر بھر کی378 مجالس اور79 جلوسوں کے دوران سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔لاہور پولیس کے 38 سینئر افسران سمیت 08 ہزار سے زائد جوان فیلڈ میں موجود ہیں۔ اشفاق خان نے کہا کہ مجالس و جلوسوں کے شرکاء فیس ماسک سمیت کورونا ایس او پیز پر عمل پیرا ہوں۔ شہریوں کے تعاون سے یومِ عاشورہ کے پروگراموں کو پرُ امن بنائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے دربارداتا علی ہجویریؒ کے 977ویں سالانہ غسل مبارک کے موقع پر سکیورٹی انتظامات چیک کئے۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد، ایس پی سٹی آپریشنز و انویسٹی گیشن، ڈی ایس پی لوئر مال سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے۔ غسل مبارک کی تقریب کے دوران سکیورٹی ہائی الرٹ رہی۔

دربار پر آنے والے زائرین کو تین درجاتی سکیورٹی فراہم کی گئی۔ارد گرد کی عمارتوں پر تعینات سنائپرز تعینات رہے۔ڈولفن سکواڈ اور پی آریو کی ٹیمیں مسلسل نے بھی مسلسل داتا دربار کے مزار اور گرد و نواح میں پٹرولنگ کرتے رہے۔ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان نے پانڈو سٹریٹ اسلامپورہ،شادمان سمیت مختلف علاقوں کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز سمیت دیگر افسران اس موقع پر موجود تھے۔پولیس افسران نے ڈی آئی جی آپریشنز کو سکیورٹی انتظامات بارے بریفنگ دی۔ڈی آئی جی آپریشنز نے شیعہ اکابرین سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے نویں محرم کے جلوسوں کے روٹ پر تعینات افسران و اہلکاروں کو انتہائی الرٹ ہوکر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد نے دربار داتا علی ہجویری ؒ،امام بارگاہ قصرِ بتول شادمان، ماڈل ٹاؤن،اسلامپورہ سمیت شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔متعلقہ ایس پیز، ڈی ایس پیز سمیت دیگر افسران ہمراہ تھے۔انہوں نے ڈیوٹی پر تعینات افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے اورماسک پہننے کی ہدایت کی۔ فیصل شہزاد نے کہا کہ ڈولفن سکواڈ، پی آریواور تھانوں کی گاڑیاں مجالس و جلوسوں کے اطراف موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں۔  

مزید :

علاقائی -