کوٹ لکھپت میں ٹرک کی ٹکر سے پولیس اہلکا ر جاں بحق، کاہنہ سے لاش بر آمد 

  کوٹ لکھپت میں ٹرک کی ٹکر سے پولیس اہلکا ر جاں بحق، کاہنہ سے لاش بر آمد 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)تھانہ کوٹ لکھپت کے علاقہ کچاجیل روڈ پر ٹریفک حادثہ کے دوران کانسٹیبل جاں بحق،جبکہ کاہنہ سے لاش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ لکھپت کے علاقے میں 25 سالہ موٹر سائیکل سوار نوجوان تیز رفتار ٹرک سے ٹکرا کر جاں بحق ہوگیا جبکہ ڈرائیور ٹرک سمیت فرار ہوگیا جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت محمد ریحان کے نام سے ہوئی محمد ریحان محکمہ پولیس میں ملازم ہے اور پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ میں ڈیوٹی کرتا تھا واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر کارروائی شروع کر دی۔علاوہ ازیں کاہنہ کے علاقے سے 42 سالہ مزدور کی لاش برآمد ہوئی جس کی شناخت لودھراں کے رہائشی بشیر احمد کے نام سے ہوئی بشیر احمد لاہور میں مزدوری کے سلسلے میں رہائش پذیر تھا اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم اس کے موت کے اصل حقائق کو سامنے پورٹ کے بعد سامنے آئیں گے۔

مزید :

علاقائی -