سی سی پی او کی داتا دربار آمد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  سی سی پی او کی داتا دربار آمد، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

  

لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے حضرت علی ہجویری کے مزار کے سالانہ غسل کی تقریب سے قبل سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے وزٹ کیا، وزٹ کے دوران ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان، سی ٹی او لاہور سید حماد عابد، ایس ایس پی آپریشنز فیصل شہزاد ہمراہ موجود تھے، ایس پی سٹی انوسٹی گیشن توحید الرحمٰن نے سی سی پی او لاہور سکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی، سی سی پی او لاہور نے دیگر افسران کے ہمراہ مزار داتا صاحب پر فاتحہ خوانی اور دعا کی، اس موقعہ پر ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں، فول پروف سیکیورٹی انتظامات کیلئے سنائپرز اور ونٹیج پوائنٹس بنائے گئے ہیں، جبکہ زائرین کو چار درجاتی سیکیورٹی حصار میں گزارنے کے بعد احاطہ دربار میں داخلہ کی اجازت دی جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،  ذوالفقار حمید نے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات اہلکاروں کو بریفنگ دی۔

، اور افسران و اہلکاروں کو چاق و چوبند اور الرٹ ہوکر ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی،  ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی اہلکار اپنا پوائنٹ نہ چھوڑے،  دوران ڈیوٹی مشکوک افراد اور لاوارث ایشیا پر کڑی نظر رکھی جائے، ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور پولیس شہریوں کی سیفٹی اور سیکیورٹی کیلئے پرعزم ہے، مزار داتا حضور کی انتظامیہ کی طرف سے بہترین کورونا سیفٹی انتظامات کئے گئے، جس پر سربراہ لاہور پولیس ذوالفقار حمید نے اقدامات کو سراہا۔

مزید :

علاقائی -