ڈیفنس، کاہنہ، چوہنگ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں 

ڈیفنس، کاہنہ، چوہنگ اور دیگر علاقوں میں چوری، ڈکیتی کی وارداتیں 

  

لاہور(کر ائم رپو رٹر)صوبائی دارالحکومت میں  چوری وڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں شہریوں سے لاکھوں روپے، زیورات، موبائل فون، موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں سمیت دیگر قیمتی سامان چھین لیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق  چوہنگ علاقہ میں ڈاکوؤں نے زوہیب کے گھر سے6لاکھ35ہزار کی نقد ی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان،ڈیفنس بی میں ڈاکوؤں نے حامد کے گھر سے 3لاکھ25ہزار کی نقدی،طلائی زیورات اور دیگر سامان۔ کاہنہ میں ڈاکوؤں نے احسان  کے گھر سے2لاکھ 90ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان. سمن آباد  کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے مصدق  کے گھر سے1لاکھ 20ہز ار کی نقدی،طلا ئی زیورات اور دیگر سامان، مصطفی ٹاون میں ڈاکوؤں نے سہیل کے گھر سے 1لاکھ، زیورات اور دیگر سامان لوٹ لیا۔گلبرگ میں ڈاکوؤں نے ہمایوں سے70ہزار کی نقدی اور دیگر سامان۔شفیق آباد کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے  تنویر سے 35ہزار کی نقد ی اور دیگر سامان،لٹن روڈ کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے شہباز سے12 ہزار کی نقدی زیورات اور دیگر سامان چھین لیا۔ فیکٹری ایریا اور شاہدرہ ٹاون سے گاڑیاں اور  لیاقت آباد۔جوہر ٹاون اور شالیمار سے موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔

مزید :

علاقائی -