قصور: 30سالہ فیکٹری مزدور قتل، نہر سے 8ماہ کی بچی کی لاش برآمد

قصور: 30سالہ فیکٹری مزدور قتل، نہر سے 8ماہ کی بچی کی لاش برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
قصور،پھولنگر(بیورورپورٹ،نمائندہ خصوصی)  نامعلوم افراد نے 30 سالہ فیکٹری ورکر کو قتل کردیا۔نہر سے 8 ماہ کی بچی کی نعش برآمد۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ نواحی گاوں ڈھلواں میں پیش آیا جہاں نامعلوم قاتلوں نے قریبی فیکٹری کے مزدور امان اللہ کو اس کے کرایہ کے کوارٹر میں سر میں آہنی ضرب لگانے کے بعد گلے میں کپڑا ڈال کر بے دردی سے قتل کر دیا۔ دوسرا افسوسناک واقعہ پرناواں گاؤں کے قریب پیش آیا جہاں لوگوں نے نہر میں بیگ تیرتا دیکھ کر باہر نکالا تو اس سے 8 ماہ کی کمسن نامعلوم بچی کی لاش برآمد ہوئی۔ پولیس نے ضروری شواہد جمع کرنے کے بعد نعش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دی۔
 بچی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ 

مزید :

علاقائی -