وزیر آباد، نعش کا معمہ حل  ماں بیٹوں نے ملکر قتل کیا

وزیر آباد، نعش کا معمہ حل  ماں بیٹوں نے ملکر قتل کیا

  

وزیرآباد(نا مہ نگار،نمائندہ خصوصی)  وزیر آباد کے علاقے سے نہر کنارے ملنے والی لاش کا معمہ حل ہو گیا،مقتول کو دوبیٹوں،بہن اورماں نے نشہ آور چیز پلاکر قتل کردیا۔تھانہ سنگووالی کے رہائشی مقتول اصغر کو دو بیٹوں محسن، امیر حمزہ نے بہن فریحہ اور ماں منظوراں بی بی  پہلے نشہ آور چیز پلائی اور پھر تیز دھار آلے سے قتل کر کے لاش بوری میں کر کے نہر کنارے پھینک دی تھی۔ایس پی صدر حفیظ الرحمن نے بتایا کہ ملزمان نے گھریلو ناچاقی اور جائیداد کے تنازعے پر مقتول کو قتل کیا تھا

مقتول اصغر کی نعش7 جولائی کو صدر وزیر آباد کے علاقے سے ملی تھی۔ دو نوں بیٹوں محسن، امیر حمزہ نے بہن فریحہ اور ماں منظوراں بی بی کے ساتھ مل کر قتل کرنے کا اعتراف کر لیا۔  ایس پی حفیظ الرحمن کے مطابق ملزمان کو گرفتار کے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

مزید :

علاقائی -