امانت میں خیانت،جعلی چیک کے مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری گرفتار
لاہور(کر ائم رپو رٹر)لاہورانویسٹی گیشن پولیس کا اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤن۔امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنر کے مقدمات میں مطلوب2 اشتہاری ملزمان گرفتار۔انویسٹی گیشن پولیس فیصل ٹاؤن نے امانت میں خیانت کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم منیر احمد کوگرفتار کیا۔اشتہاری ملزم منیر احمد 2 سال سے لاہور پولیس کو مطلوب تھا۔انویسٹی گیشن پولیس گوالمنڈی نے چیک ڈس آنر کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم اظہر عباس کو گرفتارکیا۔ سابقہ ریکارڈ یافتہ اشتہاری ملزم اظہر عباس 2 سال قبل شہری کو16 لاکھ روپے کا چیک دے کر فرار ہو گیا تھا۔ انویسٹی گیشن پولیس ٹیموں نے اشتہاری ملزمان کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی طرف سے اشتہاری ملزمان کی گرفتار ی پر پولیس ٹیمزکو شاباش۔