10ویں محرم کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی پر 10ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات 

10ویں محرم کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی پر 10ہزار سے زائد پولیس اہلکار ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لا ہو ر (کر ائم رپو رٹر)سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید کا کہنا ہے کہ محرم الحرام میں لاہور پولیس شہریوں کی سیکیورٹی اور سیفٹی کیلئے الرٹ ہے، شہریوں کے تحفظ یقینی بنایا جائے گا، ان کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس نے یوم عاشور کیلئے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لئے، یوم عاشور پر مجموعی طور پر 46 جلوس برآمد ہونگے، جبکہ دسویں محرم الحرام کو شہر بھر میں پر 227 مجالس ہونگیں، مجالس اور جلوس کی سکیورٹی کیلئے 34 ڈی ایس پیز، 83 ایس ایچ اوز تعینات کئے گئے ہیں، مجموعی طور پر 80 سپروائزری آفیسرز اور یوم عاشور پر 10 ہزار سے زائد نفری تعینات ہوگی،  سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ مجالس اور جلوس کے داخلی راستوں پر رضاکاروں کی بڑی تعداد چیکنگ ڈیوٹی سرانجام دے گی، محرم الحرام کا مرکزی جلوس نثار حویلی سے برآمد ہوکر کربلا گامے شاہ میں اختتام پذیر ہوگا، ان کا کہنا تھا کہ مرکزی جلوس کے راستوں کو کنٹینرز اور خاردار تاریں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے علاوہ ازیں مرکزی جلوس، ماڈل ٹاون جلوس سمیت تمام جلوسوں کی سیف سٹی کیمروں کی مدد سے روٹس کی مکمل سرویلنس کی جائے گی، فول۔پروف سیکیورٹی کے پیش نظر چھتوں پر سنائپرز اور روٹس پر ونٹیج پوائنٹس تشکیل دئیے گئے ہیں،چار درجاتی سیکیورٹی حصار میں گزر کر شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
 ان کا کہنا تھا کہ فول پروف سیکیورٹی کے سخت اقدامات اٹھائے گئے ہیں، یکم محرم سے سرچ آپریشنز میں بھی تیزی کی گئی، سرچ آپریشنز اور پولیس ای گیجٹس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے، ذوالفقار حمید کا مزید کہنا تھا کہ جلوس کے روٹس پر موبائل سروس بند اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، پولیس جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے ایل ٹی ای سیٹوں سے کمیونیکشنز برقرار رکھے گی، جبکہ شہریوں کی آسانی کیلئے متبادل روٹ پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے، سی سی پی او لاہور کا کہنا تھا کہ میں خود بھی فیلڈ اور کیمروں سے جلوس کے روٹس کی مانیٹرنگ کروں گا، غفلت،  لاپرواہی اور ڈیوٹی پوائنٹس سے غیر حاضری پر سخت کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید :

علاقائی -