فیروزوالہ: مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے 2مزدوروں سمیت 3افراد جاں بحق 

  فیروزوالہ: مختلف واقعات میں کرنٹ لگنے سے 2مزدوروں سمیت 3افراد جاں بحق 

  

فیروزوالہ(نمائندہ پاکستان) راوی پار کے علاقے میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے دو مزدورں سمیت تین افراد جان بحق جبکہ ایک نوجوان زخمی ہو گیا بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی اقبال ٹاؤن میں ایک فیکٹری کی چھت پر پچیس سالہ مزدور شہباز علی چار پائی اٹھا کر چھت سے نیچے آنے لگا تو چار پائی چھت کے اوپر سے گزرنے والی ہائی ٹینشن تاروں سے چھو گئی جس کے نتیجہ میں وہ بری طرح زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے ہسپتال لایا گیا جہاں پر وہ دم توڑ گیا فیکٹری ایریا پولیس نے واقعہ کی رپورٹ درج کر لی۔ جی ٹی روڈ کی آبادی بسراء کالونی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے نوجوان افضال احمد جان بحق ہو گیا بتایا گیا ہے کہ وہ مشین پر کام کر رہا تھا جہاں پر وہ اچانک کرنٹ لگنے کے باعث جان بحق ہو گیا۔ چکوک ایریا میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص ساجد علی شدید زخمی ہو گیا۔لاہور روڈ کی آبادی میں ایک فیکٹری میں بارشی پانی کھڑا ہونے کے باعث سرکٹ شارٹ کی وجہ سے کرنٹ آگیا جس سے نوجوان تنویر احمد جان بحق ہو گیا۔

مزید :

علاقائی -