سرائے عالمگیر، موٹر سائیکل چور گینگ متحرک،پولیس سراغ لگانے میں ناکام

سرائے عالمگیر، موٹر سائیکل چور گینگ متحرک،پولیس سراغ لگانے میں ناکام

  

سرائے عالمگیر (نامہ نگار) سرائے عالمگیر شہر میں آئے روز موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں ہونے لگیں گزشتہ تین ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں سے درجنوں موٹر سائیکل چوری ہوئے جس کی پولیس کے پاس متعدد درخواستیں موجود ہیں لیکن ابھی تک ملزموں کا کوئی سراغ نہیں مل سکا۔اہلیان سرائے عالمگیر نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کی ہے کہ موٹر سائیکل چور گینگ کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے

 اور مال مسروقہ برآمد کروا کر سائلین کی داد رسی کی جائے۔

مزید :

علاقائی -