فیڈرل بورڈآف ریونیو نے علاقائی سا  لمیت کمیٹیاں قائم کردیں 

  فیڈرل بورڈآف ریونیو نے علاقائی سا  لمیت کمیٹیاں قائم کردیں 

  

کراچی(این این آئی)بزنس کمیونٹی کو ایف بی آر سے درپیش شکایات کی دوری کیلئے فیڈرل بورڈآف ریونیو نے علاقائی سالمیت(Integrity)کمیٹیاں قائم کردی ہیں جو شکایات کے ازالے کیلئے کام کریں گی۔کمیٹی کا چیئرپرسن کمشنران لینڈریونیو مسز فرحت قیوم جبکہ وائس چیئرمین سابق صدر وگروپ لیڈرراولپنڈی چیمبر آف کامرس سہیل الطاف کو مقرر کیا گیا ہے۔کمیٹی کے قیام کا مقصدایف بی آر میں علاقائی سطح پر کرپشن اور بے ضابطگیوں  کی شکایات کے حوالے سے وجوہات تلاش کرنا اور انکی روک تھام کیلئے تجاویز وسفارشات مرتب کرنا ہے۔کمیٹی کے ممبران میں ایڈیشنل کمشنر ان لینڈ ریونیواحسان اللہ،ایڈیشنل کمشنر آئی آر ہیڈ کوارٹر عامررحمان اور ایس اولیگل آرٹی اویوسف خان شامل ہیں۔سہیلالطاف نے کہا کہ وہ ایف بی آرسے متعلق کسی قسم کی شکایات کے ازالے کی جدوجہد کریں گے۔

 فیڈرل بورڈآف ریونیو 

مزید :

صفحہ اول -