پوش علاقوں سے پانی نکالنا ہماری ذمہ داری نہیں،سعید غنی

پوش علاقوں سے پانی نکالنا ہماری ذمہ داری نہیں،سعید غنی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی کے پوش علاقوں سے پانی نکالنا ہماری نہیں کسی اور کی ذمہ داری ہے لیکن وہ بھی ناکام ہوئے،سندھ حکومت نے شہریوں کی تکالیف میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ کراچی میں بارش کا 90سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے،سندھ حکومت نے شہریوں کی تکالیف میں کمی کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہے، شہر کے نشیبی علاقوں میں بارش کا پانی موجود ہے جسے نکالنے کیلئے وقت درکار ہے، بارش مکمل رکنے کے بعد نالوں میں جگہ بنے گی اور گھروں سے پانی نکالا جاسکے گا کراچی کی بڑی شاہراہوں سے پانی نکال دیا گیا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ نالوں کی صفائی پر اختیارات کی کوئی لڑائی نہیں ہے، نالے کے ایم سی اور ڈی ایم سیز کے پاس ہیں وہی انہیں صاف کرتے ہیں،سندھ حکومت نے اپنے طور پر نالوں کی صفائی کا کام شروع کیا، نالوں کی صفائی کے بعد بھی بارش کے ساتھ کچرا دوبارہ آجاتا ہے اسے روزانہ صاف کیا جاتا ہے۔سعید غنی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت نے بہت سی چیزیں بہتر کی ہیں جو ماضی میں خراب تھیں، پہلے شاہراہ فیصل چار چار دن بند ہوتی تھی اب چند گھنٹوں میں پانی نکال دیتے ہیں، کراچی کے پوش علاقوں سے پانی نکالنا ہماری نہیں کسی اور کی ذمہ داری ہے لیکن وہ بھی ناکام ہوئے۔

مزید :

صفحہ اول -