اوکاڑہ نیشنل ہائی وے مسافروین اور موٹرسائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق 

اوکاڑہ نیشنل ہائی وے مسافروین اور موٹرسائیکل میں تصادم، 3افراد جاں بحق 

  

  

اوکاڑہ (نامہ نگار) نیشنل ہائی وے پر تیز رفتار مسافر وین اور موٹرسائیکل میں تصادم 3افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والوں میں میاں بیوی بھی شامل ہیں،بتایا گیاہے کہ چونیاں کے علاقے قادر آباد کارہائشی سلطان موٹرسائیکل پرسوارہوکر نیشنل ہائی وے پر جارہا تھا کہ  اسی دوران وین کی ٹکر سے اسکی موٹرسائیکل پیدل جاتے ہوئے میاں بیوی سے ٹکراگئی جس سے دونوں شدید زخمی ہوگئے حادثے کے نتیجے میں موٹرسائیکل سوار سلطان اور اشرف موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہوگئی، حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122اورپولیس کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں وین ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس نے ضروری کارروائی شروع کردی جب کہ ریسکیو1122نے ڈیڈ باڈیز اورزخمی شریفاں بی بی کوہسپتال منتقل کردیا مگر دوران علاج شریفاں بی بی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئی۔

ٹریفک حادثہ 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -