پنجاب کے نالوں کی صفائی کا عمل 2 ماہ قبل مکمل ہو چکا ،فیاض الحسن چوہان

    پنجاب کے نالوں کی صفائی کا عمل 2 ماہ قبل مکمل ہو چکا ،فیاض الحسن چوہان

  

لاہور (آن لائن) وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پنجاب میں مون سون کی بارشوں کے باعث بننے والی سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بزدار حکومت کی جانب سے  کیے جانے والے حفاظتی اقدامات سے متعلق اپنے بیان میں کہا ہے کہ صوبے بھر میں فلڈ ریلیف اینڈ ریسکیو سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کیلئے کنڑول روم قائم کر دیا گیا ہے۔ شہروں میں اربن فلڈنگ کی روک تھام کے لئے واسا، ضلعی انتظامیہ اور پی ڈی ایم اے الرٹ ہیں۔ قبل از سیلاب انتظامات میں تمام نالوں کی صفائی کا عمل دو ماہ قبل مکمل کیا جا چکا ہے۔ لاہور میں انڈرگراونڈ واٹر سٹوریج ٹینک کے کامیاب تجربے کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی اس منصوبے کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ دور رس حکمت عملی کے تحت سیلاب کی تباہ کاریاں کم کرنے کے لیے نالہ لئی جیسے منصوبوں پر بھی کام جاری ہے۔ حکومت کے پاس پانی کو صاف رکھنے کی گولیاں اور سانپ کے کاٹنے کی دوا کا وافر سٹاک بھی موجود ہے۔

فیاض الحسن چوہان

مزید :

پشاورصفحہ آخر -