ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان نے پولیس اسٹیشن چارسدہ اور کنٹرول روم کا دورہ 

   ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان نے پولیس اسٹیشن چارسدہ اور کنٹرول ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 چارسدہ (نمائندہ خصوصی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چارسدہ محمد شعیب خان نے پولیس اسٹیشن چارسدہ اور کنٹرول روم کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایس ایچ او سٹی محمد ریاض خان اور محرر نیاز محمد خان بھی موجود تھے۔ڈی پی او چارسدہ محمد شعیب خان نے تھانہ اور کنٹرول روم کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے عمارات، سیکورٹی اور تھانے کے تمام تر ریکارڈ چیک کیے۔دورہ کے موقع پرتھانے میں موجود جوانوں سے ملاقات کی اور انکے مسائل سنے اور مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔تھانہ میں موجود محرر سٹاف کو ہدایت کی کہ وہ تھانے کا ریکارڈ درست رکھاکریں صفائی کا خاص خیال رکھا کریں۔تھانے میں آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی اور نرمی سے پیش آئیں بچوں بوڑھوں اور خواتین کے حقوق کا خصوصی خیال کیا جائے۔مزید انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو درپیش مسائل اور مشکلات ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔چوری، راہزنی، منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔تمام پولیس اہلکار اپنی حفاظت کے لیے دوران ڈیوٹی ہیلمٹ و جیکٹ کا استعمال یقینی بنائیں۔