فیصل آباد، ارکان اسمبلی کے کاموں میں رکاوٹ پر فیسکوچیف اور چیف انجینئر تبدیل 

  فیصل آباد، ارکان اسمبلی کے کاموں میں رکاوٹ پر فیسکوچیف اور چیف انجینئر ...

  

 فیصل آباد (سپیشل رپورٹر)اراکین اسمبلی کے کاموں میں رکاوٹ ڈالنے فیسکو کے چیف ایگزیکٹو شفیق الحسن اور چیف انجینئرعمر لودھی ز کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دونوں افسران کے تبادلے سیاسی بنیادوں پر کئے گئے۔فیسکو ذرائع نے بتایا شہر کے ارکان اسمبلی اور فیسکو حکام میں ملازمین کے تبادلوں کے حوالے سے تنازع پیدا ہوا جس پر ارکان اسمبلی نے اعلی حکام کو شکایت کی۔جس پر ان افسران کو فوری عہدوں سے ہٹا یا گیا۔ دونوں افسران نے اپنی تعیناتی کے دوران بہترین انتظامی اصلاحات متعارف کرائیں جس کی وجہ سے عام صارفین کے مسائل فوری حل ہونا شروع ہوگئے تھے۔

فیسکوچیف تبدیل

مزید :

پشاورصفحہ آخر -