رسالپور میں قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت،قاری محمداسلم حقانی 

  رسالپور میں قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت،قاری محمداسلم حقانی 

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)رسالپور میں قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے. گستاخ کی گرفتاری کیلئے 30 دن کا الٹی میٹم. منگل کو رسالپور میں بھرپور احتجاج کا اعلان. تفصیلات کے مطابق رسالپور کے مرکزی بازار میں قبرستان کے قریب گندہ نالہ سے قرآن پاک کے پھاڑے ہوئے اوراق چھ روز سے مسلسل برآمد ہورہے ہیں. اس سلسلے میں رسالپور اور مضافات کے علماء کرام، عوام اور تاجران کا بھرپور اجلاس زیر صدارت قاری محمداسلم حقانی ضلعی امیر جمعیت علماء اسلام اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع نوشہرہ منعقد ہوا. اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام ضلع نوشہرہ کے جنرل سیکرٹری مفتی حاکم علی حقانی نے کہا کہ قرآن پاک ہمیں اپنے جان و مال سے زیادہ عزیز اور محبوب ہے. رسالپور میں قرآن پاک کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے. انتہائی افسوس ہے کہ پانچ چھ دن سے رسالپور کے نالیوں سے قرآن پاک کے پھاڑے ہوئے اوراق برآمد ہورہے ہیں. انتظامیہ تمام واقعہ سے باخبر ہے اور گستاخ ملزم ابھی تک گرفتار نہیں ہوا. انہوں نے کہا کہ انتظامیہ فوری طور پر اس خبیث کے خلاف ایف آئی آر درج کرائے اور ملزم کو گرفتار کیا جائے. اگر پیر کے دن تک گرفتاری عمل میں نہیں آئی تو منگل کو بھرپور احتجاج کیا جائے گا.

مزید :

پشاورصفحہ آخر -