نوشہرہ، ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کو مالک مکان نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

  نوشہرہ، ڈکیتیاں کرنیوالے گروہ کو مالک مکان نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ) نوشہرہ امان گڑھ میں پلاسٹک سامان فروخت کرنے کی آڑ میں ڈکیتیاں کرنے والے گروہ کو مالک مکان نے رنگے ہاتھوں پکڑلیا دو ڈکیت چھت سے چھلانگ لگا کر فرار ایک کو پولیس کے حوالے کر دیا گروہ مختلف علاقوں میں پلاسٹک کا سامان فروخت کرکے گھروں کی صورتحال معلوم کرتا ہے اور موقع کی تھاک میں لگ جاتے ہیں کلیم اللہ ولد غلام فاروق سکنہ امان گڑھ جوکہ امان گڑھ میں پنسار سٹور چلاتا ہے اپنی دوکان گیا جبکہ اسکی معمر والدہ گھر کو تالہ لگا کر محلے میں رشتہ داروں کے ہاں گئی اس دوران افغانی ڈکیت گروہ نے موقع پاکر گھر کا تالہ توڑا اور دروازہ بند کرکے اندر لوٹ مار شروع کر دی کہ اس دوران گھر کا مالک کلیم اللہ گھر واپس آیا جب اس نے حالات دیکھے تو پریشان ہوا اور دروازے کو توڑ کر داخل ہوا اور صورتحال کو دیکھ کر لوٹ مار میں مصروف گروہ کے دو ڈکیت سامان چھوڑ کر گھر کی چھت سے چھلانگ لگاکر بھاگنے میں کامیاب ہوئے جبکہ موقع واردات پر جمع لوگوں نے گروہ کے رکن کو پکڑ کر خوب پتائی کی اور بعدازاں تھانہ اضاخیل پولیس کے حوالے کے حوالے کر دیا جہاں پر اس سے تفتیش جاری ہے اس حوالے جب تھانہ اضاخیل سے رابطہ کیاگیا تو موقع پر موجود ڈیوٹی افسر نے بتایا کہ ہمارے حوالے کئے گئے مبینہ ملزم کانام مسعود ولد لونگ سکنہ افغانستان حال اکوڑہ خٹک کیمپ ہے علاقہ مکینوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ ہمارے محلے میں چوتھی واردات ہے اور اس سے قبل بھی اس قسم کی وارداتیں ہوئی ہیں تاہم کوئی توجہ نہیں دی گئی تھی اب چونکہ ملزم پولیس کے حوالے ہو گیا ہے تو توقع ہے کہ جلد پورا گروہ اور انکے سرپرست پولیس گرفتار کر لے گی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -