پاک فوج کے جوانوں نے شہریوں کو بچایا، حنید لاکھانی

پاک فوج کے جوانوں نے شہریوں کو بچایا، حنید لاکھانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ صوبہ سندھ میں بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال نہایت تشویشنا ک ہے، سندھ کے مختلف شہروں اور گوٹھوں میں لوگ بے سروسامانی کے عالم میں امداد کے منتظر ہیں، محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق مون سون کا نیا سیپل سندھ میں داخل ہونے والا ہے اور اگر یہ سیپل بھی گزشتہ سیپل کی طرح بارشیں برساتا ہے تو سندھ کے مختلف اضلاع میں سیلاب آنے کا خدشہ ہے، ان خیالات کاا ظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا، حنید لاکھانی نے کہا کہ کراچی کی عوام اس وقت شدید مشکل میں ہے وفاقی حکومت کراچی کے مسائل کو حل کرنے میں سنجید ہ ہے اور بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحا ل کے پیش نظر جلد وزیراعظم عمران خان کراچی کا دورہ بھی کریں گے، صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لیئے وفاق مکمل تعاون اور مدد کرنے کے لیئے تیار ہے لیکن مسئلہ یہ ہے کہ سندھ حکومت کا م کرنا ہی نہیں چاہتی، انہوں نے کہا کہ بارشوں میں پاک فوج، پولیس اور فلاحی اداروں نے لوگوں کی مدد کی جبکہ موسلا دھار بارشوں میں بھی پاک فوج کے جوان امدادی سرگرمیوں میں لگے رہے، تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی ملک پر مشکل وقت آیا ہے 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -