یوم عاشورہ پر پمز اور پولی کلینک میں ڈاکٹرز، نرسزکی چھٹیاں منسوخ

 یوم عاشورہ پر پمز اور پولی کلینک میں ڈاکٹرز، نرسزکی چھٹیاں منسوخ

  

اسلام آباد(آن لائن) محرم الحرام یوم عاشورہ پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز(پمز) اور پولی کلینک ریڈ الرٹ جاری،  ڈاکٹرز، نرسزکی چھٹیاں منسوخ کردی گئیں، 24گھنٹے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ڈیوٹی روسٹر جاری کر دی گئی ہے۔ پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق پمز میں محرم الحرام یوم عاشورہ پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے اضافی ہیڈایمرجنسی میں دوائیاں اور ڈاکٹرز، نرسز پیرا میڈیکل سٹاف کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں تمام سٹاف کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پمز کے ڈیوٹی روسٹر میں 24گھنٹے تمام سٹاف کی ڈیوٹی لگا دی گئی ہے۔ دوسری جانب پولی کلینک نے بھی ڈاکٹرز، نرسز اور ہسپتال کو ریڈ الرٹ کر دیا ہے۔ اضافی ہیڈز کے علاوہ تمام ایمرجنسی سازوسامان مہیا کر دیا ہے۔

چھٹیاں منسوخ

مزید :

پشاورصفحہ آخر -