خراب شربت پینے سے 43افراد کی حالت غیر

 خراب شربت پینے سے 43افراد کی حالت غیر

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی آرام باغ گاڑھی کھاتا میں خراب دودھ کا شربت پینے سے 28 بچوں سمیت 43 افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ناگوری ملک شاپ پر مبینہ طور پر خراب دودھ کا شربت بنا کر شہریوں کو پلا دیا گیا، فوڈ پوائزنگ کی وجہ سے درجنوں افراد کی حالت خراب ہوگئی۔بچوں سمیت 40 سے زائد افراد کو سول اسپتال منتقل کردیا گیا، جنہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دکان کے 2 ملازم گرفتار کرلیے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -