مرتضی وہاب کا چند ریگر روڈ کا دورہ، تاحال پانی جمع 

مرتضی وہاب کا چند ریگر روڈ کا دورہ، تاحال پانی جمع 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب نے آئی آئی چند ریگر روڈ کا دورہ کیا، اس کے باوجود تاحال وہاں برساتی پانی جمع ہے۔انہوں نے وہاں پر برساتی پانی کی نکاسی کے جاری کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ آئی آئی چندریگر روڈ سے پانی کی نکاسی جلد کر دی جائے گی۔انہوں نے رات گئے تک پانی کی نکاسی کے لیے کام کرنے والے عملے کی بھی تعریف کی۔سندھ حکومت کے ترجمان مرتضی وہاب کے دورے کے باوجود تاحال آئی آئی چند ریگر روڈ پر بارش کا پانی کھڑا ہے، ان کے جانے کے بعد پانی نکالنے والا عملہ بھی نظر نہیں آیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -