ظلم کے سامنے استقامت سے کھڑے رہنااسوہ حسینی ہے، احسن اقبال

ظلم کے سامنے استقامت سے کھڑے رہنااسوہ حسینی ہے، احسن اقبال

  

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالات کیسے بھی ہوں مگر انسان حق پر ڈٹ جائے اور ظلم کے سامنے استقامت سے کھڑا رہے یہی اسوہ حسینی ہے۔اگر یہ تصور پکا ہو جائے کہ ہم نے اپنے ووٹ کی حرمت پر کٹ مرنا ہے تو کبھی امت مسلمہ پر غاصب، ظالم اور بدکردار حکمران مسلط نہیں ہو سکتے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے زیر اہتمام پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ”غم حسین رضی اللہ تعالی عنہ“ کانفرنس  کے دوران کیا۔احسن اقبال نے مزیدکہا کہ جب امت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی کربلا کے میدان میں پیش کی گئی عظیم مثال سے ہٹتی ہے تو امت پر ظالم اور غاصب حکمران مسلط ہوتے ہیں، اگر ہم اسلام کا تحفظ اور امت کی سربلندی چاہتے ہیں تو ہمیں امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ کی حق، سچ اور قربانی کی روایات کو زندہ کرنا ہو گا۔

احسن اقبال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -