معمولی بارش نے ٹی ایم اے نوشہرہ کی صفائی کاپول کھول دیا 

معمولی بارش نے ٹی ایم اے نوشہرہ کی صفائی کاپول کھول دیا 

  

نوشہرہ (نامہ نگار) نوشہرہ معمولی بارش نے ٹی ایم اے نوشہرہ کی صفائی کا پول کھول دیا نوشہرہ کلاں کی نالیوں میں گندگی بھرنے کی وجہ سے پانی کا ریلا مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر آگیا سجی ٹی روڈ برساتی نالے کی شکل اختیار کر گیا عوام کو شدید مشکلات کا سامنا تاجران کا ٹی ایم اے نوشہرہ پر شدید تنقید گذشتہ روز نوشہرہ کلاں میں معمولی بارش کے بعد تحصیل مونسپل ایڈمنسٹریشن کی صفائی کے دعووں کی قلعی کھول دی نوشہرہ کلاں میں نالیوں میں گندگی بھرنے کی وجہ سے پانی مردان نوشہرہ جی ٹی روڈ پر آگیا اور کابل ریور کے مقام ریلوے سٹیشن پر جی ٹی روڈ برساتی نالہ بن گیا نکاسی آب کا پورا نظام خراب ہونے کی وجہ سے عوام خصوساً خواتین کو مشکلات کا سامنا رہا اس حوالے سے عوامی و سماجی حلقوں نے ٹی ایم اے نوشہرہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ معمولی بارش کے بعد یہ صورتحال آنے والے وقت میں تباہی کی عکاسی ہے اس حوالے سے امیر جماعت اسلامی پی کے 63افتخار احمد خان نے کہا کہ آج نوشہرہ کلاں کی یہ صورتحال ہے یہ پی ٹی آئی کی گذشتہ 7سال کی کارکردگی ہے جو آج یہاں نالوں سے نکل رہی ہے انہوں نے کہا کہ گذشتہ 7سال میں عوامی مفادات کی بجائے ٹھیکیدار وں کی مفادات کو مدنظر رکھا گیا ہے اور ٹیھیکیداروں کی کمیشن کے لئے کروڑوں روپے لگائے جایت ہیں اس کی نہ کوئی پلائنگ ہوتی ہے اور نہ کوئی کام کو دیکھ سکتا ہے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ میں جتنے ترقیاتی کام ہورہے ہیں اکثریتی منصوبے کرپشن کیلئے شروع کئے گئے ہیں یہی وجہ ہے کہ آج نہ نکاسی آب کا سسٹم ٹھیک ہے اور نہ دس قبل بنائے گئے ٹیوب ویلوں سے پانی نکل رہا ہے انہوں نے اینٹی کرپشن سمیت دیگر تحقیقاتی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نوشہرہ میں حال ہی میں پایہ تکمیل تک پہنچنے والے منصوبوں میں کی گئی کرپشن کو بے نقاب کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -