رسالپور میں کتے کو پتھر مارنے پر بھائی اور بھتیجے کا قتل کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندرگرفتار

   رسالپور میں کتے کو پتھر مارنے پر بھائی اور بھتیجے کا قتل کرنے والا ملزم 24 ...

  

نوشہرہ (بیورورپورٹ)بارہ خیل رسالپور میں کتے کو پتھر مارنے پر بھائی اور بھتیجے کا قتل کرنے والا ملزم 24 گھنٹے کے اندرگرفتار۔حسین احمد ساکن بارہ خیل نے گزشتہ روز پولیس کو اپنے باپ اور بھائی کے قتل ہونے کی رپورٹ درج کی۔اُس کے چچا نے کتے کو پتھر مارنے پر دونوں کو قتل کیا۔جس پرمقدمہ نمبر 452 مورخہ 28-08-2020 جرم 302 تھانہ رسالپور درج کرکے تفتیش شروع کر دی گئی۔ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R) نجم الحسنین نے ASPکینٹ بلال احمد کی سربراہی میں نیک زمان خان SHO رسالپور  پر مشتمل تفتیشی ٹیم تشکیل دیکر ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک حوالہ کیا۔تفتیشی ٹیم نے فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر  ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے شروع کر دیئے۔ملزم تک رسائی حاصل کرتے ہوئے محمد ولد حضرت عمر ساکن بارہ خیل رسالپور کو گرفتار کر لیا۔ملزم کے قبضے سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا۔مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -