اپوزیشن جماعتوں کے اندرتفریق ہے، کچھ لوگ مفاہمت اور کچھ ٹکراؤ کی پالیسی پر چل رہے ہیں: چودھری سرور 

اپوزیشن جماعتوں کے اندرتفریق ہے، کچھ لوگ مفاہمت اور کچھ ٹکراؤ کی پالیسی پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی)گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے پاکستان میں متحدہ عر ب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے ملاقات کی،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے صوبائی وزراء کے ہمراہ حضرت داتا گنج بخش کے مزار کو عرق گلاب سے غسل بھی دیا جبکہ گورنر پنجاب چوہدری سرور نے نے کہا ہے کہ اپوزیشن خود تقسیم ہے وہ حکومت کیخلاف کبھی تحر یک چلائیں گے او ر نہ ہی یہ لوگ کبھی متحد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے گور نر ہاؤس لاہور میں پاکستان میں متحدہ عر ب امارات کے سفیر حمد عبید ابراہیم سالم الزیبی نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات،خطے کی صورتحال دیگر امور پر بات چیت کی گئی۔گور نرپنجاب نے معاشی اوراقتصادی شعبے میں متحدہ عرب امارا ت کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان عرب امارات سے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے ہمارے تعلقات کی مشترکہ بنیادیں مذہبی، ثقافتی اور تاریخی نوعیت کی ہیں گور نر پنجاب نے کہا کہ دونوں ممالک میں باہمی تعلقات، مزید مستحکم اور گہرے ہو رہے ہیں پاکستان میں ہاؤسنگ سمیت دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع موجود ہیں جبکہ اماراتی سفیر نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے پاکستان کو اپنا گھر سمجھتے ہیں اسکی مضبوطی چاہتے ہیں دونوں ممالک کی قیادت ایک دوسرے کیساتھ مکمل تعاون کر رہی ہے پاکستان اور عرب امارات کے دوستانہ تعلقات پہلے سے زیادہ مضبوط ہو رہے ہیں بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے صوبائی وزراء میاں اسلم اقبال‘سید سعید الحسن شاہ‘وزیر اعلی شکایت سیل کے چیئر مین زبیر خان نیازی اور پیر ناظم حسین شاہ سمیت دیگر کے ہمراہ حضرت داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی اور مزار مبارک کو غسل دیا جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے داتا دربار اور اخوان ہائی سکول اینڈ سائنس کالج کے دورہ کے موقعہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ پار لیمنٹ کے مشتر کہ اجلاس میں ایف اے ٹی ایف کے حوالے سے قانون سازی کا معاملہ حل ہو جائیگا اور اگر اپوزیشن جماعتیں کوئی رکاوٹ ڈالیں گی تو یہ ملکی مفاد میں نہیں ہوگا مگر مجھے توقع ہے کہ اپوزیشن ملکی مفاد میں ہونیوالی قانون سازی میں اب رکاوٹ نہیں بنے گی۔ صحافی کے سوال کے جواب میں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے اندر بھی بہت زیادہ تفر یق ہے کیونکہ انکے کچھ لوگ مفاہمت اور کچھ ٹکراؤ کی پالیسی پر چل رہے ہیں اس لیے میں ہمیشہ سے یہ کہہ رہاہوں کہ یہ اپوزیشن جماعتوں کبھی متحد نہیں ہوں گی ان کے مفادات بھی اپنے اپنے ہیں۔
چودھری سرور