جذبہ شبیریؓ مسلمانوں کے ایمان و یقین کو جلا بخشتا ہے، کشمیریوں نے حق پر قائم رہ کرسنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا،وزیراعظم کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام 

جذبہ شبیریؓ مسلمانوں کے ایمان و یقین کو جلا بخشتا ہے، کشمیریوں نے حق پر قائم ...
جذبہ شبیریؓ مسلمانوں کے ایمان و یقین کو جلا بخشتا ہے، کشمیریوں نے حق پر قائم رہ کرسنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا،وزیراعظم کا یوم عاشور کے موقع پر پیغام 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ تاریخ اسلام میں آج کے دن کو خاص اہمیت حاصل ہے،واقعہ کربلا کی بدولت آج کے دن کی خاص اہمیت ہے،مسلمان حضرت امام حسینؓ کی لازوال قربانی کی یاد تازہ کررہے ہیں،کسی بھی قربانی کو راہ خدا میں نچھاور کرناہی عزیمت اورکامیابی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ جذبہ شبیریؓ مسلمانوں کے ایمان و یقین کو جلا بخشتا ہے،کشمیریوں نے حق پر قائم رہ کرسنت امام حسینؓ کو زندہ رکھا،کشمیریوںنے کربلا کی طرح کشمیر کو بھی معرکہ حق و باطل کی عظیم مثال بنا دیا۔

وزیراعظم کااپنے پیغام میں مزید کہناہے کہ گزشتہ کچھ عرصہ سے کورونا کی وبا نے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،اللہ کی مدد ،بروقت اقدامات اورقوم کے تعاون سے کورونا وبا پر قابو پایا،محرم تقاریب میں احتیاطی تدابیر پرضرور عمل پیراہوں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -