شہادت امام حسینؓ درحقیقت حق کی فتح اورایثارو قربانی کااستعارہ ہے،صدر عارف علوی کا یوم عاشور پر پیغام

شہادت امام حسینؓ درحقیقت حق کی فتح اورایثارو قربانی کااستعارہ ہے،صدر عارف ...
شہادت امام حسینؓ درحقیقت حق کی فتح اورایثارو قربانی کااستعارہ ہے،صدر عارف علوی کا یوم عاشور پر پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر ڈاکٹر عارف علوی نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہادت امام حسینؓ درحقیقت حق کی فتح اورایثارو قربانی کااستعارہ ہے،یہ دن ہمیں بڑی سے بڑی آزمائش کامقابلہ کرنے کاجذبہ عطا کرتا ہے۔
صدر مملکت نے یوم عاشور پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ اللہ تعالیٰ نے 10 محرم الحرام کو روزل اول سے ہی خاص شرف بخشا ہے،اس دن تاریخ کے بہت سے اہم واقعات رونما ہوئے،حضرت آدمؑ کی توجہ قبول ہوئی ،حضرت سیدنا ابراہیمؑ پر نارنمرود اس روز گلزارہوئی۔
صدر عارف علوی کامزید کہنا ہے کہ امام حسینؓ نے یوم عاشورکو شہادت پاکر اسے قیامت تک خاص بنا دیا،باطل قوتوں کے مقابلے کیلئے جان کے نذرانے سے بھی دریغ نہیں کرناچاہئے،شہادت امام حسینؓ درحقیقت حق کی فتح اورایثارو قربانی کااستعارہ ہے،یہ دن ہمیں بڑی سے بڑی آزمائش کامقابلہ کرنے کاجذبہ عطا کرتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ قوم یوم عاشور کی تقریبات میں کورونا سے متعلق حفاظتی تدابیر پر عملدرآمدیقینی بنائے،عہدکریں کہ ہم اسوہ¿ حسینؓ پر عمل پیرا ہوکر ملکی ترقی و خوشحالی میں کردار ادا کریں گے،ہمیں چاہئے کہ باہمی نفاق اورفرقہ واریت کو بالائے طاق رکھ کر ملک کیلئے کام کریں ،دعاگوہوں کہ یہ اسلامی سال ہمارے ملک کی ترقی و خوشحالی کاسال ثابت ہو۔