پاکستان میں سکول 15 ستمبر سے کھلنے کا امکان لیکن ووہان میں تمام تعلیمی ادارے کب سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا؟ چین سے خبرآگئی

پاکستان میں سکول 15 ستمبر سے کھلنے کا امکان لیکن ووہان میں تمام تعلیمی ادارے ...
پاکستان میں سکول 15 ستمبر سے کھلنے کا امکان لیکن ووہان میں تمام تعلیمی ادارے کب سے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا؟ چین سے خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(ویب ڈیسک)  پاکستان میں تعلیمی ادارے پندرہ ستمبر سے کھلنے کا امکان ہے لیکن چین کے شہر ووہان میں یکم ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ووہان کے دو ہزار آٹھ سو بیالیس 2842 اسکولوں میں چودہ 14 لاکھ بچے زیر تعلیم ہیں،حکام نے بچوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ ماسک لازماً پہنیں اور پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر نہ کریں ۔سکولوں کی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بچوں کو غیر ضروری طور پر ایک جگہ جمع نہ ہونے دیں اور ان کی صحت کے حوالے سے رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر جمع کروائیں۔

خیال رہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد ووہان میں 23 جنوری کو لاک ڈاؤن لگایا گیا تھا تاہم کیسیز میں کمی آنے کے بعد اپریل سے پابندیوں میں نرمی لائی گئی۔

چینی حکام کے مطابق مئی کے وسط سے شہر میں کورونا وائرس کی مقامی منتقیلی کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا۔

مزید :

قومی -