شیر نے اپنی نگہبانی پر مامور 16 سالہ لڑکی پر ہی حملہ کردیا

شیر نے اپنی نگہبانی پر مامور 16 سالہ لڑکی پر ہی حملہ کردیا
شیر نے اپنی نگہبانی پر مامور 16 سالہ لڑکی پر ہی حملہ کردیا

  

لندن (ویب ڈیسک) برطانیہ کے ایک نجی چڑیا گھر میں شیر نے نگہداشت کے لیے پنجرے میں آنے والی لڑکی پر حملہ کردیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ناٹنگھم کےعلاقے اسٹریلے میں پیش آیا جہاں ایک نجی چڑیا گھر میں ایک 16 سالہ نگہبان لڑکی شیر کے حملے میں زخمی ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق ملازم لڑکی غیر تربیب یافتہ تھی اور جیسے ہی وہ پنجرے میں داخل ہوئی شیر نے اسے دبوچ لیا تاہم خوش قسمتی سے لڑکی ایک منٹ کی جد وجہد کے بعد پنجرے سے نکلنے میں کامیاب ہوگئی ۔شیر کے دانت اور پنجے لگنے سے 16 سالہ لڑکی کو متعدد زخم آئے ہیں اور اسے علاج کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 برطانوی حکام نے واقعے کے بعد قریبی رہائشیوں کی شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے  نجی چڑیا گھر میں موجود شیروں کو قبضے میں لے لیا ہے۔

مزید :

برطانیہ -