لاہور سے اغوا کی گئی لڑکی کی لاش برآمد

لاہور سے اغوا کی گئی لڑکی کی لاش برآمد
لاہور سے اغوا کی گئی لڑکی کی لاش برآمد

  

فیصل آباد(ویب ڈیسک) لاہور سے اغوا کی جانے والی لڑکی تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ میں مردہ حالت میں مل گئی،ملزمان اسے نشہ آور ادویات ملا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ۔

روزنامہ جنگ کے مطابق پولیس نے لاہور کے ملزم شیخ ار باز اور چک نمبر 153 ر ب بھروکی کے عدنان چوہان اور شیبا بی بی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق لاہور کے ارباز شیخ نے شالیمار ٹاؤن باغبانپورہ لاہور کی 19 سالہ ثمن بی بی کو اغواء کیا اور عدنان چوہان کے گھر رکھ کر اسے نشہ آور چیز کھلا کر زیادتی کا نشانہ بناتے رہے ، نشے کی زیادتی سے ایک ہفتے بعد اس کی موت واقع ہوگئی پولیس نے لاش تحویل میں لے کر 3ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -لاہور -