امیر مقام کی رہائش گاہ پر آتشزدگی لیکن اس وقت دراصل کونسی اہم شخصیت وہاں موجود تھی؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

امیر مقام کی رہائش گاہ پر آتشزدگی لیکن اس وقت دراصل کونسی اہم شخصیت وہاں ...
امیر مقام کی رہائش گاہ پر آتشزدگی لیکن اس وقت دراصل کونسی اہم شخصیت وہاں موجود تھی؟ مزید تفصیلات سامنے آگئیں

  

سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کی رہائش گاہ میں آگ لگ گئی ہے، بنگلے میں سابق ڈپٹی سپیکر فیصل کریم کنڈی مہمانوں کے ساتھ ٹھہرے ہوئے تھے جن کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق پولیس کاکہناہے مالم جبہ میں امیر مقام کی رہائش گاہ کی تیسری منزل میں آگ لگی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود تمام افراد محفوظ ہیں،آگ مبینہ طور پر شاٹ سرکٹ کی باعث لگی جس کو بجھانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں، اس عمارت میں مہمان قیام پذیر تھے جن کو ریسکیو کر لیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور آگ بجھانے کیلئے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، امیر مقام اور اہلخانہ کے بارے میں اطلاع ہے کہ وہ گزشتہ روز تک اس گھر میں موجود نہیں تھے۔

امیر مقام مسلم لیگ ن خیبر پختونخوا کے صدر اور کافی متحرک رہنما ہیں، گھر میں آتشزدگی کے متعلق ان کی جانب سے فی الحال کوئی بیان نہیں آیا۔امیر مقام کی مذکورہ رہائش گاہ مینگورہ سے ایک گھنٹے کی مسافت پر ہے۔ جس گھر میں آگ لگی وہ تقریبا9 ہزار فٹ کی بلندی پر سیاحتی مقام مالم جبہ کے عقب میں واقع ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -خیبرپختون خواہ -سوات -