اللہ سے دعا ہے کہ آج بارش نہ ہو،مراد علی شاہ 

اللہ سے دعا ہے کہ آج بارش نہ ہو،مراد علی شاہ 
اللہ سے دعا ہے کہ آج بارش نہ ہو،مراد علی شاہ 

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ جلوس کے روٹس پر اب پانی موجود نہیں ،اللہ سے دعا ہے کہ آج بارش نہ ہو۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے آرام باغ سے صدرتک جلوس کی گزرگاہوں کادورہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ نے کیپری سینماسے لےکر ٹاورتک روٹ کامعائنہ کیا،وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے بارش کے پانی کی نکاسی کاجائزہ لیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ جلوس کی گزرگاہوں کاجائزہ لیا ہے،سکیورٹی انتظامات بھی تسلی بخش ہیں، انہوں نے کہاکہ جلوس کے روٹس پر اب پانی موجود نہیں ،اللہ سے دعا ہے کہ آج بارش نہ ہو، کوشش کررہے ہیں کہ انتظامات بہتر رہیں ۔

مرادعلی شاہ کاکہنا ہے کہتبت سنٹر پر نماز ظہرین اداکرنی ہے وہاں بھی روڈ کلیئر ہے ،جلوس جہاں اختتام پذیرہوگاوہاں پانی موجود ہے،امید ہے جب تک جلوس کھاردار پہنچے گا تب تک پانی نکال لیاجائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -