پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے عہدیداران کے اعزاز میں چوہدری سجاد نذیر کی طرف سے عشائیہ

پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے عہدیداران کے اعزاز میں چوہدری سجاد نذیر کی طرف سے ...
پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے عہدیداران کے اعزاز میں چوہدری سجاد نذیر کی طرف سے عشائیہ

  

دبئی (طاہر منیر طاہر) پاکستان پیپلز پارٹی گلف کے عہدیداران کے اعزاز میں چوہدری سجاد نذیر کی طرف سے عشائیہ ، جس میں صدر پیپلز پارٹی گلف میاں منیر ہانس نے نو منتخب عہدیداروں کو نوٹیفکیشن دئیے ، جن میں سارہ رائے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی گلف ، سید طاہر گردیزی ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی گلف  اور رانا محمد فاروق  خان ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی گلف شامل تھے  ۔

اس موقع پر سیکرٹری پبلک ریلیشن پی پی پی گلف چوہدری سجاد نذیر نے اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ صدر پی پی پی گلف میاں منیر ہانس کو پیش کی ۔ میاں منیر ہانس نے چوہدری سجاد نذیر کی پارٹی خدمات کو سراہا اور کہا کہ ہم سب کو بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر فخر ہے اور پاکستانی عوام پی ٹی آئی کی حکومت سے مایوس ہو چکے ہیں  ، انشاالللہ پاکستان پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اگلے الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی -

اس موقع پر نو منتخب عہدیداران نے کہا کہ ہم پارٹی کے اعتماد پر پورا اتریں گے ، عشائیہ میں شرکت کرنے والوں میں میاں منیر ہانس صدر پی پی پی گلف / مڈل ایسٹ ، نثار محمود خٹک نائب صدر پی پی پی گلف، چوہدری سجاد نزیر سیکرٹری پبلک ریلیشن پی پی پی گلف، عرفان قمر گوندل، شفیق صدیقی، محمد امین سرگانہ، تھامس جان، سید غضنفر نقوی، فضل خان درانی، نجمہ جیلانی، سارہ رائے، ملک خرم شہزاد، نوخیز جاوید، محمد جمن، سید طاہر گردیزی، رضوان چوہدری ، انصر اکرم ، خرم نعیم اور دیگر نے شرکت کی ۔

مزید :

عرب دنیا -تارکین پاکستان -